منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مفت آٹے کی فراہمی ،نگران پنجاب حکومت نےایک اور بڑا فیصلہ کر لیا، آٹے کا ایک تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے خوشخبری

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وپنجاب حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے ایک آٹا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کے لئے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دی۔

اس فیصلے کااطلاق 29مارچ سے ہو گااور شہریوں کو با ربارسنٹرزکے چکر لگانے کی زحمت نہیں ہوگی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزرا او رسیکرٹریز تسلسل کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھیں اور اپنی رپورٹ وزیراعلی آفس بھجوائیں۔اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزرا اور اعلی حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کابینہ نے آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک تقریبا 70لاکھ سے زائد آٹا تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے بازاروں او رمارکیٹوں کو بھی چیک کیاجائے اور پوری انتظامیہ اس ضمن میں متحرک رہے۔

اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن او رمحکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ایڈہاک پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

سپیشل بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ آ ٹزم سینٹر کے قیام کیلئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جوہر ٹان میں اراضی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔پنجا ب کابینہ کے اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی۔

کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سنٹرز میں 1050بچے موجود ہیں جبکہ ادارے کے عملے کی تعداد 750ہے۔اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سنٹرز میں موجود بچو ں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ او رلاہو رانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی۔

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کمیٹی کے کو چیئرمین ہوں گے۔ اجلاس میں لاہور، فیصل آباد،راولپنڈی او رگوجرانوالہ کی ڈرگ کورٹ میں چیئرپرسن کی آسامیو ں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے اکانٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2020-21 اور 2021-22 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے پہلے 10 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…