رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں مزید اضافہ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

19  مارچ‬‮  2023

پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر کے بازاروں میں مہنگائی کی لہر بر قرار ہے مختلف اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سبزی،پھل،مشروبات اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے تاہم ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی

جبکہ رمضان کیلئے خریداری کرنیوالے شہری خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں شہر کے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں سیب 350روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے،کیلا 330 روپے فی درجن،امرود 210،انگور 300جبکہ دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،سبزیوں کی قیمتیں ٹماٹر 80سے 90،کچالو 100 سے 120،سبز مرچ 140،لیموں 220،ادرک 620روپے اور پیاز 120 سے 130روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی بے لگام ہیں جبکہ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی جو دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے،اسی طرح کھجور کی قیمتوں میں بھی ایک سال کے دوران سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا شہر کے بازاروں میں ایک کلو عجوہ کھجور کی قیمت 15سو سے بڑھ کر 3ہزارہوگئی، ایرانی زاہدی ایک کلو کھجور 4 سو سے بڑھ کر 8 سو کا ہوگیا ہے جبکہ ایرانی سخت کھجور بھی 250 سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ اشیائے خوررد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا بازاروں میں بیسن 280روپے سے 300روپے تک جبکہ چاول 360سے 400روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بھی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…