اسلام آباد( این این آئی) پاکستان میں چینی سفارت خانے نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی پولیس کے لئے 250 بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دیں۔50 بلٹ پروف جیکٹس سی پی او ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اویس احمد ملک، 100 ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاجسٹک پنجاب پولیس اطہر اسماعیل
نے اور 100 ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا ہ عرفان طارق نے ایک خصوصی تقریب میں وصول کیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری نے کہا کہ وہ پولیس کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے پر چینی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان، ڈی آئی جی اطہر اسماعیل اور ایس ایس پی عرفان طارق نے بھی چینی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کو مدد فراہم کرنا پاک چین لازوال دوستی کی زندہ مثال ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے پولیس قونصلر لی چنگ چن نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفارتخانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی پولیس کے لئے 250 بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دیں۔