اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کئی لوگ کہتے تھے امیتابھ کبھی بڑے اداکار نہیں بن پائیں گے،جیا بچن

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی افراد کو ان کے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر اعتراض تھا کہ امیتابھ بچن کبھی بڑے اداکار نہیں بن سکتے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں دیئے گئے

ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی لوگ ان سے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر سوال کیا کرتے تھے کہ ’کیا تم پاگل ہو؟‘ ، جبکہ کئی لوگوں نے کہا کہ امیتابھ کبھی بڑے اداکار نہیں بن پائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان سے سوال کرنے والے کئی لوگوں نے امیت جی کے ساتھ باقاعدگی سے کئی پروجیکٹس میں کام کیا، یہ وہی لوگ تھے جن کا خیال تھا کہ امیتابھ کبھی بڑے اداکار نہیں بن پائیں گے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر کسی میں واقعی اچھا اداکار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ سخت محنت سے بن سکتا ہے۔ پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں اپنے شوہر کو سب سے بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ماں کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک اداکار کی طالب علم ہونے کی حیثیت سے یہ کہوں گی کہ اگر کوئی اداکاری میں امیتابھ بچن کا مقابلہ کرسکتا ہے تو کرکے دکھائے پھر چاہے وہ ابھیشیک بچن ہو یا پھر شاہ رخ خان۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اور جیا بچن نے 1971 کی فلم ’گڈی‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔ اس کے بعد اس جوڑی نے کئی مقبول فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں ایک نظر، زنجیر ، ابھیمان، چپکے چپکے، شعلے ، ملی، سلسلہ اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی فلمیں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…