اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی کشتی حادثہ،معروف پاکستانی کھلاڑی بھی مرنے والوں میں شامل

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں۔

اس حوالے سے کوچ غلام عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں، شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔کوچ غلام عباس کے مطابق فیملی نے تصدیق کی ہے کہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے، شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی نے کہا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…