پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے ڈگ آئوٹ کے صفائی کر کے مثال قائم کر دی

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے میچ کے بعد صفائی کرکے مثال قائم کی اور مداحوں کے دل جیت لیے۔نجی ٹی وی کےمطابق ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے رہے اور اپنے ڈگ آؤٹ میں

پڑی خالی بوتلیں اٹھاتے رہے، قلندرز کے آل راؤنڈر نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں پھینکیں۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہت الرٹ ہوں،لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کرکٹ میں کم بیک اچھا ہوا ہے، ایک وقفے کے بعد کھیل رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلوں چاہے ڈومیسٹک ہو یا کلب۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹ میں کم بیک کے بعد میں بہت الرٹ ہوں۔پشاور زلمی کے خلاف میچ میں محمد حارث کا بیٹ توڑنے بعد انہیں بولڈ کرنے اور پھر کپتان بابر اعظم کو بولڈ کرنے کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پہلے اوور کی پرفارمنس کو برقرار رکھوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جلد از جلد بریک تھرو دوں، شکر ہے اس میں کامیاب ہوا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور کے مرحلے کے میچز کھیل کر اچھا محسوس ہو رہا ہے، لاہور قلندرز کو ہمیشہ اپنے کرائوڈ سے بہت سپورٹ ملتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور کے لوگ کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اچھی چیز ہے کہ اب ہم مسلسل لاہور میں کھیل رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…