اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کیلئے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کتنے ہزار سے زائد افسران سرانجام دیں گے ، تفصیلات جاری

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میچز کیلئے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات ،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 347افسران تعینات کیے گئے ہیں،آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد محمودہمدانی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے افسران وجوانوں کوہدایات دیں

،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کے خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 347افسران تعینات کیے گئے ہیں،آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد محمودہمدانی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے افسران وجوانوں کوہدایات دیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کے خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوان الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں۔سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ افسران فورس کے لیے رول ماڈل ہیں آپ کی ڈیوٹی فورس کے لیے مثال ہونی چاہیے ،ذمہ داری اورمحنت سے کام کریں میں ہر موقعہ پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ،آر پی اوسید خرم علی کا کہناتھاکہ تمام افسران اورجوان میچ کے انعقاد کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،ہم سب نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے ،راولپنڈی ریجن پولیس تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے راولپنڈی پولیس کے لیے پیغام میں جاری ہدایات پر من وعن عمل کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…