ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد پاکستان جاں بحق ہو گئے

datetime 28  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں 3پاکستانیوں کے

جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ترجمان نے بتایاکہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59افراد ہلاک ہوئے اور کئی لاپتہ ہیں۔دوسری جانب اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت تو خطرے سے باہر ہے ،ان کی واپسی کیلئے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جاوید نے کہا کہ کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا وہ سفارتخانے سے 9 گھنٹے کی مسافت پر ہے، واقعے کی خبر ملنے پر رات ہی کو سفارتخانہ کے عملہ کو جائے وقوع پر بھیجا گیا، حادثے میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے۔کشتی حادثے میں لاپتا 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے، 16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ ،حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…