اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حکامات جاری کردیئے گئے اور مقدمے میں عمران خان، مراد سعید، علی نوازاعوان سمیت 32 افراد کو نامزد کیا جائے گا، جبکہ مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا جائے گا۔