منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

لندن، سوئی ناردرن کمپنی ایل این جی پاور پلانٹس کے خلاف 24 ارب روپے کا کیس ہار گئی

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ایک برطانوی عدالت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل ) کے خلاف لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن (ایل سی آئی اے) کے تقریباً 24 ارب روپے (8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) کے ثالثی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن کی جانب سے

یہ فیصلہ ایک اور سرکاری ادارے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این پی پی ایم سی ایل) کے حق میں ہے۔وزارت توانائی کے تحت کام کرنے والی دو سرکاری کمپنیاں تین سال سے زائد عرصے سے برطانوی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے تحت کام کرتی ہے جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے تحت کام کرتی ہے۔دونوں کمپنیاں برطانیہ میں اپنی سرکاری ٹیموں کے سفر، قیام و طعام کے علاوہ عدالتی فیس، وکیل کے چارجز اور دیگر قانونی اخراجات کے لیے غیر ملکی کرنسیوں میں ادائیگیاں کرتی رہی ہیں۔تنازع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو اس کے 2 پاور پلانٹس کے لیے تاخیر سے کمرشل آپریشنز کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی سے متعلق ہے۔ان دونوں منصوبوں میں ایک جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پلانٹ ہے اور دوسرا منصوبہ شیخوپورہ میں بلوکی پلانٹ ہے، ان پلانٹس میں مجموعی طور پر 2 ہزار400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔وزارت توانائی کے پاور اور پیٹرولیم ڈویڑن اور وزارت خزانہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران اپنے اندرونی تنازعات کو وزارتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے حل نہیں کر سکے۔یہ معاملہ اکتوبر 2019 میں ایل سی آئی اے کے پاس پہنچا تھا جس کے دائرہ اختیار کو

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان طے پانے والے گیس سیل، پرچیز معاہدے کا حصہ بنایا گیا تھا جس کے تحت مستقبل میں پاور پلانٹس کی نجکاری کو یقینی بنایا جا سکے۔پاور پلانٹس کی نجکاری تو نہ ہو سکی لیکن تجارتی تنازع لندن کی عدالتوں میں جا پہنچا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…