بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 200 ملین ڈالر سے تجاوزکر گئی

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی او آئی) نے کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال23۔ 2022 کے پہلے سات ماہ میں چین سے 200.2 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) موصول ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رواں مالی سال-23 2022 میں پاکستان کو

موصول ہونے والی ایف ڈی آئی میں کل 683.5 ملین امریکی ڈالر کا 29.3 فیصد حصہ چین کا ہے۔ جولائی سے نومبر تک پاکستان میں چینی براہ راست سرمایہ کاری 102.5 ملین امریکی ڈالر تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں چین سے مزید 97.7 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے، جس سے کل سرمایہ کاری 200.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔بی او آئی کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان جولائی اور جنوری کے درمیان 133.9 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ پاکستان میں دوسرا بڑا سرمایہ کار تھا، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ 106.5 ملین امریکی ڈالر امریکی ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، متحدہ عرب امارات سے 83.2 ملین امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ایس اے آر سی 46.4 ملین امریکی ڈالر، ہالینڈ 45 ملین ڈالر، یو کے 24 ملین امریکی ڈالر کے اور یو ایس سے 9.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری آئی۔گوادر پرو کے مطابق کووڈ19 کے باوجود پاکستان کو مالی سال22۔ 2021 میں چین سے 531.6 امریکی ڈالر(کل کا 28.46 فی صد) ایف ڈی آئی موصول ہو ئی، مالی سال21۔ 2020 میں پاکستان کو 751.6 ملین امریکی ڈالر (41.3 فی صد) موصول ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…