منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سال2023کے نوبیل امن انعام کے لیے 4 سال میں سب سے کم امیدوار

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (این این آئی)ناروے کی نوبیل کمیٹی نے کہا ہے کہ فروری کی آخری تاریخ تک 305 امیدواروں کو 2023 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو چار سال میں سب سے کم تعداد ہے۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

البتہ امیدواروں میں 212 افراد اور 93 تنظیمیں شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوسلو میں قائم تنظیم نے بتایا کہ پچھلے سال کے 343 امیدواروں کے مقابلے میں رواں سال نوبیل انعام کے لیے امیدواروں میں کمی آئی ہے اور یہ 2019 کے بعد رجسٹرڈ امیدواروں کی سب سے کم تعداد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ آٹھ سال میں امیدواروں کی سالانہ تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2016 میں 376 امیدوار شامل تھے جو سب سے زیادہ امیدواروں کا ایک ریکارڈ تھا۔امن کا نوبیل انعام ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیا جاتا ہے جبکہ دیگر ایوارڈز سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انعام کے بانی الفریڈ نوبیل کی خواہش کے مطابق پیش کیے جاتے ہیں۔انعام یافتہ افراد اپنے انعامات 10 دسمبر کو ایوارڈ کی تقریبات میں وصول کرتے ہیں، جو 1896 میں نوبیل کی موت کی برسی کی تاریخ ہے۔ انعام میں ایک ڈپلومہ، ایک گولڈ میڈل اور 10 ملین سویڈش کرونر جن کی امریکی کرنسی میں مالیت 1 ملین ڈالر ہوتی ہے جو نقد انعام کی صورت میں ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…