پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو ،استعفیٰ دینے کے بعد آفتاب سلطان کا الوداعی خطاب

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے کہاہے کہ میں اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا، مجھے کہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑلو۔ نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں کہ وہ اپنے اصولوں کو

برقرار رکھنے کے قابل ہیں اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے۔انہوںنے کہاکہ اپنی زندگی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں انہوں نے قانون کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین ہمارے تمام مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔آفتاب سلطان نے کہاکہ آئین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج ہم جس سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہر سیاسی حکومت کو عوام کا مینڈیٹ ہوتا ہے کہ وہ اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے اور کوئی فرد یا گروہ قومی مفاد کے نام پر حکومت کو ہٹانے کا مجاز نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی عمل اور انتخابات کا تسلسل ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا اور نہ ہی کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ڈال سکتا ہوں کہ مجرم کسی بڑے شخص کا رشتہ دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں اعلیٰ اخلاقی اقدار اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے نیب کے نوجوان افسران پر مکمل اعتماد ہے۔

آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب افسران سیکہتا ہوں کہ آئین کو مانیں، اداروں کی بات نہ سنیں، مجھے کہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، کہا گیا کہ فلاں شخص کو پکڑلو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی اور ایک پلاٹ والے کو پکڑلوں؟آفتاب سلطان نے کہاکہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے۔

کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا، نہ ہی کچھ لیکر جا رہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…