جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی و بیروزگاری ، گھر سے سامان کیساتھ 10 کلو آٹا اور 2 کلو گھی بھی چوری

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی)ملک میں شدید مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیا بھی چوری ہونے لگی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور میں منفرد چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ۔ مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے، اہل خانہ کے ساتھ شادی پرگیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور گھریلو سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیپلائزر، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، دو بیڈ شیٹ، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا غلک، دس کلو آٹا اور دو کلو گھی چوری کرکے لے گئے۔مدعی نے اس واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے ہیں، پولیس نے ایف آئی آر نمبر 145/2023 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…