ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کے مسودے پر اتفاق، دستخط آئندہ ہفتے ہونگے

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ا یف) کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشنل پالیسز(ایم ای ایف پی) اور سٹاف سطح پر معاہدے کے مسودے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کی طرف سے اصلاحات کے تحت طے پانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی فراہم کی گئی ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر بھی اتفاق ہواہے، پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہو گا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال معاشی شرح نمو دو فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے، جبکہ جون 2023ء تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لئے اگلے مالی سال کیلئے نئی درخواست دے گا۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا، توقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے سپیشل بورڈ میٹنگ بلانے کی درخواست کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…