لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا۔شاہ نواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شائقین کو آگاہ کیا کہ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے میری دیکھ بھال کی، آپریشن کے دوران ڈاکٹر میرے ساتھ موجود رہے ان کا شکر گزار رہوں گا۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































