لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ
ملکی ترقی کیلئے مراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس لی جائیں،صدر ، وزیراعظم، وزراء، مشیروں سمیت ججز، جرنیل اور ہر سرکاری ملازم کو عام آدمی کی طرح جینا ہوگا، یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ ہر ٹیکس عوام دے اور مزے نام نہاد اشرافیہ اور حکمران طبقات حا صل کریں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پہلے ہی غر یب عوام مہنگا ئی کی چکی میں پس چکی ہے ایسے حالا ت میں مزید ٹیکس لگا کراور پیٹرو لیم مصنوعات مہنگی کرکے غر یب عوام کو قر بانی کا بکرا بنایا جا نا ظلم عظیم ہے ۔مہنگا ئی ، بے روز گاری اور بد امنی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پاکستان کی تمام سیا سی ومذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے سو چ بچار کریں اورمراعا ت یا فتہ طبقہ بھی رضا کارانہ طور پر ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے اپنی مراعات کا کچھ حصہ قر بان کرے۔ صدر ، وزیراعظم، وزراء، مشیروں سمیت ججز، جرنیل اور ہر سرکاری ملازم کو عام آدمی کی طرح جینا ہوگا، یہ کہا ں کا انصا ف ہے کہ ہر ٹیکس عوام دے اور مزے نام نہاد اشرافیہ اور حکمران طبقات حا صل کریں۔