کراچی ( این این آئی) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 میں کراچی کنگز نے زخمی میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔کراچی کنگز کے پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں میر حمزہ کی انگلی میں بال لگنے سے فریکچر ہوگیا تھا۔پی ایس ایل کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے میر حمزہ کی انجری کے بعد کراچی کنگز کو اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر احسان علی بھی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں اور ان کی جگہ ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔