ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا ء کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں، مفتاح اسماعیل کی وزیر خزانہ پر تنقید

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے، مسلم لیگ (ن)میں احسن اقبال جیسے قابل لوگ بھی ہیں انہیں لے آتے،ڈار صاحب کی سوچ ہی الٹی ہے، اپنی انا ء کے چکر میں لوگوں کی فیکٹریاں بند کروادیں۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ

میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا، میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے، ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے، وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کر دوں گا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیر اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں، میں مسلم لیگ (ن)میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، مجھے وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نکال کر کوئی اکانومسٹ ٹائپ کا بندہ ہی لے آتے، مسلم لیگ (ن)میں احسن اقبال جیسے قابل لوگ بھی ہیں انہیں لے آتے،

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…