مریدکے(این این آئی)عالمی شہرت رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما و پنجاب کے سابق صدر علامہ مفتی الحاج اقبال چشتی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں دوران خطاب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں علامہ مفتی الحاج اقبال چشتی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔