پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائیگی، نجم سیٹھی

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی /منامہ (این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے پائے جانے والے اختلاف پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔بحرین میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کے حوالے سے تعمیری مذاکرات ہوئے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ

بورڈ نے ٹورنامنٹ کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے مقام، تاریخوں اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ایشیا کپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس معاملے پر مزید بات چیت مارچ 2023 میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اگلے اجلاس میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھارتی بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سامنے ڈٹ گئے اور ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر پاک-بھارت کرکٹ بورڈ پر ڈیڈلاک برقرار رہا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ بھارت پاکستان کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔خیال رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے کہا تھا کہ بھارت وہاں نہیں جاسکتا، وہ یہاں نہیں آسکتے، ماضی میں بھی ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلا جاتا رہا ہے۔بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ بھارت کو اسی انداز میں جواب دے گا اور ورلڈ کپ میں شرکت پر غور کیا جائے گا۔دیگر فیصلوں کے حوالے سے ایگزیکٹیو بورڈ نے مزید ٹیموں جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن اور انڈونیشیا کو کونسل کے پاتھ وے ٹورنامنٹ میں مہمان ٹیم کے دورے شمولیت کریں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ نے مالی سال 2023 اور 2024 کے لیے اس دوران سرگرمیوں کی توثیق بھی کردی۔اعلامیے کے مطابق دیگر فیصلوں میں 2023 اور2024 کے لیے آپریشنل بجٹ، ایشیا کپ 2022 سے تقسیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…