ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے، اسحاق ڈار

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خودپرست عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے،عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںاسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24 سے 47 نمبر تک تنزلی دی، 24 سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس، نااہلی، بے مثال قرضوں کا ثبوت ہے۔ذخیرہ اندوزی، بدانتظامی، بدعنوانی کی حکمرانی نے عوام کو مہنگائی اور ناقابل برداشت مسائل سے دوچار کیا۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے عمران خان کو بطور رہنما سیاسی جماعت سکیورٹی ، نیشنل ایکشن پلان پر قومی مکالمے کے لیے مدعو کیا، شہباز شریف کے مدعو کرنے پر عمران خان کا غیرمہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔ افسوس ہے عمران خان اپوزیشن میں عزت سے رہنے کے بجائے ملک کو گرتا دیکھنا پسند کرے گا۔  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خودپرست عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے،عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…