لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا جس کے مطابق ہوم ڈیلیوری کی سروس رات ساڑھے 12 بجے تک دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ٹریفک پولیس کو سٹرکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔