اسلام آباد( آن لائن ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر مالکان نے ملک بھر میں کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھا کر 2450 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2500 روپے سے
بڑھا کر 3000 کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا۔لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا، لاہور سے ملتان کا کرایہ 1990 سے 2090 روپے کر دیا گیا ،لاہور سے تونسہ کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا،لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 سے 7100 روپے کر دیا گیا،لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ 6300 سے بڑھا کر 7000 کردیا گیالاہور سے صادق آباد کا کرایہ 3050 سے بڑھا کر 3450 کر دیا گیا۔ اسی طرح سے لاہور سے سکھر کا کرایہ 4500 سے بڑھا کر 4900 کردیا گیا ،لاہور سے سوات کا کرایہ 2600 سے بڑھا کر 3000 کردیا گیا جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2450 سے بڑھا کر 2700 کردیا گیا