اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے تمام اضلاع میں 5روز کے اندر کم از کم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( ین این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے 5روز کے اندر تمام اضلاع میں کم از کم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے انہیں شارٹ ریفریشر کورسز باقاعدگی سے کروائے جائیں۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ویلفیئر، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی، یو ایس آئی پی کے کنٹری ڈائریکٹر عمران خان، کونسل فار ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشفیق چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ویمن پولیس کانفرنس کے آئندہ لائحہ عمل اور خواتین پولیس اہلکاروں کے پیشہ ورانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے 5روز کے اندر تمام اضلاع میں کم از کم ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ مقررہ وقت میں خواتین ایس ایچ اوز کی تعیناتی یقینی بنا کر رپورٹ بھجوائیں۔تمام اضلاع میں قائم ویمن ہیلپ ڈیسکوں پر خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سماجی مسائل اور جرائم کی شکار خواتین شہریوں کی مدد میں خواتین پولیس اہلکار اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کریں، خواتین پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے انہیں شارٹ ریفریشر کورسز باقاعدگی سے کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں لیڈیز پولیس ہاسٹل میں مزید بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔تمام اضلاع میں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اہلکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس ریجن کا دورہ کروں وہاں اچھی کارکردگی کی حامل خواتین ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات کے لیے نامزد کیا جائے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…