لاہور(این این آئی)ایکسچینج ڈیلروں نے ڈالر کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی، بلیک میں ڈالر کی قیمت 260روپے ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج ڈیلرز نے ڈالر کی نقد ادائیگی کے بجائے گاہکوں سے ایڈوانس رقم پکڑ رہے ہیں اورانہیں کہا جارہا ہے کہ فی الوقت ڈالر دستیاب نہیں جیسے ہی دستیابی ہو گی آپ کو بذریعہ فون بلا کر ادائیگی کردیں گے۔ ڈالر وں کی قلت کی وجہ سے بیرون ملک سفر، علاج اور تعلیم کے لئے روانہ ہونے والے افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے ڈالر اسٹاک کر لئے گئے ہیں اور بلیک میں اس کی قیمت 260روپے تک پہنچ گئی ہے۔