کراچی(این این آئی)سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 530افغان باشندوں کو چمن بارڈر پہنچا دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق سندھ کی جیلوں سے رہا ہونے والے افغان باشندے 6بسوں میں کراچی سے باب دوستی پہنچائے گئے۔حکام نے بتایاکہ دستاویزات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی جیل کے 317افغان باشندے شامل ہیں۔چمن بارڈر پہنچائے گئے افراد میں حیدر آباد ویمن کی 32اور کراچی ویمن جیل کی 56افغان خواتین اور دونوں شہروں کی بچہ جیل سے رہا ہونے والے 41بچے بھی موجود ہیں۔حکام کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی ویمن جیلوں سے ماؤں کے ساتھ 84بچے بھی رہا ہوئے جو چمن بارڈر پہنچائے گئے افغان باشندوں میں شامل ہیں۔