جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چین نے 3 سال بعد اپنی سرحدوں کو کھول دیا، قرنطینہ کی پابندی بھی ختم

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے 3 سال کے طویل عرصے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی پابندیوں کو ختم کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے 3 سال بعد اپنی سرحدوں کو کھول دیا ہے اور سفری پابندی میں مزید نرمی کردی ہے،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سرحد کھولنے کے بعد ہانک کانگ سے

ممکنہ طور پر آئندہ 8 ہفتوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد سفر کریں گے۔یاد رہے کہ دسمبر میں بیجنگ میں زیرو کووڈ کی حکمت عملی کے تحت کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی، ان پابندیوں میں لازمی کورونا ٹیسٹ، قرنطینہ جیسی پابندیاں شامل تھیں۔زیرو کووڈ پالیسی کی وجہ سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت رکھنے والے ملک کو کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ زیروکووڈ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ مسافروں پر پابندی میں نرمی سے وہ بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال سے یہ بہت اچھا اقدام ہے کہ پالیسی میں تبدیلی آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے خیال سے یہ بہت ضروری تھا، کووڈ کی صورتحال اب معمول پر آگئی ہے۔دسمبر میں قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد بیرون ملک جانے والے چینی شہریوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو دیکھتے ہوئے متعدد ممالک نے وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے،چین کی جانب سے ان سفری پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے،چین میں سفری پابندیوں کا اختتام اس وقت کیا گیا ہے جب وہاں نئے قمری سال کا آغاز ہونے والا ہے جس کے بعد لاکھوں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے چین کا سفر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…