کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ معاشی صورتِ حال کی وجہ سے حکومت مارچ تک ختم ہوجائے گی، آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے عبوری حکومت نے آنا ہے، تین ماہ پہلے انتخابات ہونے سے کیا ہوجائے گا۔شبرزیدی نے کہا کہ جون میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہوجائے گا، جون کے بعد آئی ایم ایف کا اگلا پروگرام ہوگا، آئی ایم ایف سے اگلے پلان پر عبوری حکومت بات کرے گی۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ موجودہ حکومت مارچ تک ختم ہوجائے گی، دسمبر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب سیاسی نہیں، ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، پی ڈی ایم کو قبل ازوقت انتخابات سے فائدہ ہوگا۔