جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو گولیاں نہیں، بلکہ کیا چیز لگنے سے زخمی ہو ئے ،فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق انہیں گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔رپورٹ کے مطابق

جائے وقوعہ سے ملنے والے 10گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوائے گئے تھے، جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے۔ خول کے علاوہ جناح ہسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔ یہ تمام شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔علاوہ ازیں معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق اسے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت کا سبب بنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…