پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان گرفتار

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے الیاس گوٹھ لانڈھی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شکیل عرف کالا عرف موٹا، طارق جمیل

عرف جوائنٹ اور شہزاد عرف باڑے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے رئیس ماما اور حامد پیا گروپ سے ہے، جو لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری میں ڈکیت گروہ چلاتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رئیس ماما کے کہنے پر اپنے ساتھی فیصل مینڈک کے ساتھ مل کر دو افراد حضرت خان اور دوست محمد کو لانڈھی سے اغوا کر کے تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ ابراہیم حیدری میں درج ہے جبکہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری میں ڈکیت گروہ چلانے، درجنوں گھریلو روبریز اور ڈکیتیوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…