ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سرمائے کا تحفظ، پاکستانیوں نے 10ارب ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرلی

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان میں لوگوں نے اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر جمع کر رکھے ہیں۔یہ انکشاف ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ، حاجی ہارون اور دیگر کے

ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹ کر 70 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، افغان یومیہ 50 سے 70 لاکھ ڈالر خرید رہے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو ڈالر میں سرمایہ کاری سے گریز کرنا چاہیے۔ معیشت کی بحالی سیاست دانوں کے تدبر کا امتحان ہے، پاکستان کے دشمن اس کے نظریئے، فوج، سیاستدانوں اور افسران کو ٹارگٹ کررہے ہیں، یومیہ 15ہزار افغانوں کی افغانستان سے پاکستان آمدورفت ہورہی ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر دستیاب ہی نہیں ہیں، ڈالر بحران میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے۔ ایکس چینج کمپنیاں 100فیصد ورکرز ریمیٹنسز انٹربینک مارکیٹ میں سرینڈر کررہی ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں کیونکہ مارکیٹ میں 98فیصد خریدار اور صرف 2 فیصد فروخت کنندگان آتے ہیں، لہذا وزیرخزانہ سے اپیل ہے کہ وہ ایکسچینج کمپنیوں کو ورکرز ریمیٹنسز کے 20 فیصد ڈالرز کی فروخت کی اجازت دیں تاکہ صحت وتعلیمی ضروریات کے لیے اوپن مارکیٹ میں ڈالرز کی دستیابی ممکن ہو۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گزشتہ 27 سال کے دوران پاکستانی بینکوں سے 180 ارب ڈالر بیرون ملک بھیجے گئے، ایلیٹ کلاس کے 5 فیصد لوگوں نے یہ ڈالر پاکستان سے بیرون ملک منتقل کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…