پتوکی(آن لائن) یوٹیلٹی سٹور کے باہر قطاروں میں کھڑے مرد و خواتین پر سٹی پتوکی پولیس کے اے ایس آئی لیاقت کا مکوں سے تشدد پولیس اہلکار لائن توڑ کر سٹور کے اندر گھس گئے اور آٹے کے دوتھیلے لیکر آرام سے چلے گئے اعلی حکام فوری طورپر نوٹس لیں تحصیل پتوکی میں
غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد سستے آٹے کی خریداری کے لئے پتوکی ٹرنک بازار میں واقع یوٹیلیٹی سٹور کے باہر لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے اسی دوران پولیس اے ایس آئی لیاقت نامی دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ آیا جن میں سے ایک کس اے ایس آئی نے لائنوں میں کھڑے شریف شہریوں کو مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور یوٹیلٹی سٹور کے اندر داخل ہو گیا پھر پولیس ملازم نے اپنے من پسند افراد کو یوٹیلیٹی سٹور سے دو آٹے کے تھیلے دلوائے اور آرام سے فرار ہوگئے ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر عوام پر تشدد کرنے والے پولیس اے ایس آئی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یوٹیلٹی سٹور کے باہر قطاروں میں کھڑے مرد و خواتین پر سٹی پتوکی پولیس کے اے ایس آئی لیاقت کا مکوں سے تشدد پولیس اہلکار لائن توڑ کر سٹور کے اندر گھس گئے اور آٹے کے دوتھیلے لیکر آرام سے چلے گئے