جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہندو انتہا پسندوں نے چاکلیٹ تقسیم کرنے پر سانتا کلاز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا لباس پہنے شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مکرپورہ کے رہائشی علاقے میں چاکلیٹ تقسیم کررہا تھا کہ وہاں موجود ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے اسے چاکلیٹ تقسیم کرنے پر اعتراض کیا جس کے بعد دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا، بعدازاں مسیحی برادری کے ارکان نے واقعے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور علاقے میں سکیورٹی طلب کی۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ کرسچن فورم کے مطابق خواتین سمیت 100 سے زائد افراد نے نارائن پور کے ایک سٹیڈیم میں پناہ لی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو گرجا گھروں سمیت دیگر مقامات پر ٹھہرایا گیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…