جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک آف انڈیا میں فلمی انداز میں چوری

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے اسٹیٹ بینک میں چوروں نے فلمی انداز اپناتے ہوئے سرنگ کھود کر لاکرز سے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے (2 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا سونا چرا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں چوری کی ایسی

انوکھی واردات کی گئی کہ حکام بھی دنگ رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوروں نے 10 فٹ طویل سرنگ کھود کر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لاکرز سے ایک کلو گرام سونا چرا لیا لیکن حیران کن طور پر چوروں نے 35 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹوں کو ہاتھ تک نہ لگایا اور صرف سونا لیکر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب اگلی جمعہ بینک کا عملہ دروازے کھول کر اندر داخل ہوا تو لاکرز کھلے دیکھ کر حیران رہ گیا، عملے کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی اور بینک کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی لیکن اس میں بھی چوروں کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا۔ پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا تو 10 فٹ طویل سرنگ کا انکشاف ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں واقعہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ 1969 سے قائم ہے جس میں 1997 میں بھی اسی طرز کی چوری ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…