اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹیم سکواڈ میں نام نہ آنے پر فاسٹ بولر میر حمزہ نے قرآنی آیت شیئر کردی

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) فاسٹ بولر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد قرآنی آیت شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے۔فاسٹ بولر میر حمزہ کے ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…