بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی

(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، کامران غلام کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق قومی کپتان اظہر علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے،جنہیں فہیم اشرف کی طرح کراچی میں جاری پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انجری کا شکارحارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دے کر پاکستان اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔  دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…