بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

”آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ” حارث رئوف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

”آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ” حارث رئوف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رئوف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کردی۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر حارث رئوف نے بابر اعظم کے ہمراہ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشااللہ۔حارث رئوف نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ سوچنا بھی منع ہے اور عزت کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…