منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے اپنے پارٹی اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لئے، اہم فیصلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کے طور پرپارٹی کے اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لئے جبکہ وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف کی زیر صدارت بھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا

جس میں عمران خان کے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے ممکنہ فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے بھی مشاورت ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی رانا مشہود کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے جہاں پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا متن تیار کر کے اس پر دستخط کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام آپشن کے طور پر کیا گیا ہے اور جیسے ہی قیادت حکم دے گی اسے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی نے تحریک پر دستخط کئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں رانا ثنا اللہ،خواجہ سعد رفیق،عطا اللہ تارڑ، جاوید لطیف، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیوں کی تحلیل کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی بارے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ممکنہ اعلان کے بعد کی حکمت عملی کے مختلف آپشنز پر ہر پہلو سے غورکیا گیا اور اس حوالے سے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے پر پارٹی اپنی آئندہ کی حکمت عملی سامنے لائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…