بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی اور مخدوش حالات کا ایک ہی حل ہے نوازشریف کو باعزت واپس لایا جائے، ن لیگ

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ عدالتوں سے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے اور سپیکر اسمبلی کے انتخاب کے حوالے سے دائر درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور مخدوش حالات کا ایک ہی حل ہے کہ نوازشریف کو باعزت واپس لایاجائے، ہر حلقے میں جائیں گے اوراپنے ناراض لوگوں کو منائیں گے،

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرو تمہیں لگ پتہ جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن پارٹی سیکرٹریٹ ماڈال ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، رانا مبشر اقبال، نعیم میر،طارق گل، مہر اشتیاق، غزارلی سلیم بٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن میں مختلف قرارداد بھی منظور کی گئیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فواد چودھری دیکھ لو آج تنظیمی کنونشن بلایا ہے تو بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں رہی، جس دن کہو گے جلسہ کا شوق بھی پورا کر دیں گے،مینار پاکستان میں نوازشریف کے ہمراہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو عدم اعتماد سے آئینی طریقہ سے گھر بھیجا گیا،عمران خان نے چار سال میں تیس ارب ڈالر قرضہ لیا لیکن کوئی ایک عوامی منصوبہ نہیں لگایا،نام ریاست مدینہ کا لیتا ہے اور اس کے کرتوت پوری قوم نے دیکھے ہیں،گھڑی چوری کا الزام کبھی دھلنے والا نہیں ہے، یہ سب کو چور کہتا رہا لیکن سب سے زیادہ چوریاں اس نے خود کیں۔مرشد پاک نے فرمایا کہ ہیرے کی یہ نہیں دوسری انگوٹھی چاہیے،پھر القادر ٹرسٹ کے نام پر کئی ایکٹر زمین دی ہتھیا لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ریلیف پروگرام شروع کر رہی ہے پیٹرول اور بجلی کو سستا کریں گے اور ڈالر کی قدر بھی نیچے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا، شہباز گل کے پاس امریکہ کا گرین کارڈ ہے،امریکہ سے آزادی سے پہلے اچھے تعلقات کیلئے کنٹریکٹ کو منسوخ کروا لیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو دھوکے سے باہر نکالا گیا تو پاکستان نیچے آ گیا، مہنگائی اور مخدوش حالات کا ایک ہی حل ہے کہ نوازشریف کو باعزت واپس لایاجائے۔شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ہم پر کون سا الزام ہے جو نہیں لگایا گیا،اداروں سے مل کر جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنایا گیا، لیکن عزت و ذلت رب کے ہاتھ ہے،آج قوم بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں میں (ن)لیگ کو سرخرو ہوتا دیکھ رہی ہے۔

نعیم میر نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،روزانہ صدر پاکستان کے پاس اسحاق ڈار جاتے ہیں لیکن عمران خان کا ایک ہی حل ہے ڈنڈا استعمال کیاجائے، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کا خواب عمران خان کو قبر تک پہنچا دے گا۔راحیلہ خادم حسین نے کنونشن میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ خیبر پختوانخواہ اسمبلی سے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے پر گھڑی چور کے مکروہ فعل کوچھپانے کیلئے جو بل پیش کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں،

عمران خان پر سرکاری پیسے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔شمائلہ رانا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے الیکشن پر بدترین دھاندلی ہوئی،لاہور ہائیکورٹ فی الفور اس پٹیشن پر فیصلہ کرے، آئین و قانون کے مطابق انصاف دیا جائے۔ کنونشن میں سمیع اللہ خان نے قرار داد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جس طرح پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کا واضح موقف ہے کہ ہم کسی بھی وقت الیکشن سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، جب بھی الیکشن آئے گا اس میں حصہ لے کر عمران خان کو شکست بھی دیں گے،

سپریم کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے مطالبہ کرتے ہیں عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل سے پہلے ہماری اپیل کو فی الفور نمٹا کر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے۔رانا مبشر اقبال نے کہا کہ سیاست بہت کر لی لیکن اب ہم ریاست بچانے نکلے ہیں، گھر گھر پیغام پہنچانا ہوگا، ہم نے ریاست کو مدنظر رکھ کر سیاست کو قربان کیا۔مہر اشتیاق نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن)کا ہے،مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بچایا ہے۔ طارق گل نے کہا کہ شیر دھاڑ رہا ہے نوازشریف آ رہا ہے سب کو بھگا دے گا، بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ملکی خوشحالی کا فارمولا ہے۔غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کریں گے پارٹی کے ان ورکرز کو عہدے دیں گے جو کام کرتے رہیں گے،مسلم لیگ (ن)کے شیر کو صرف نوازشریف کا انتظار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…