تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے تعلقات اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی بدترین سطح پر آ گئی، ہفتے کے روز امریکی ڈالر کی قیمت 2900 ریال اضافے کے بعد تین لاکھ 70 ہزار 200 ایرانی ریال تک پہنچ گئی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے ایران کی کرنسی کی قدر میں 13.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔