منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ تحائف کا 8سال کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار

datetime 11  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کا 8سال کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔پارلیمانی پبلک اکانٹس کمیٹی نے توشہ خانہ میں 8سالوں کے دوران اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے

اور سیکریٹری کابینہ کو اصل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، توشہ خانہ کے ریکارڈ اور تحائف کو تبدیل کرنے کی رپورٹس ملنے کے بعد کمیٹی نے کابینہ ڈویژن سے ریکارڈ مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی و سیاسی شخصیات اوربیوروکریٹس سمیت جن شخصیات کو بھی تحائف ملے اور جو جمع یا وصول کئے گئے ریکارڈ فراہم کیا جائے،ایک ماہ گزرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔علاوہ ازیں پبلک اکانٹس کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے منصوبوں کیلئے سائنسی الات کی خریداری پر سے پابندی اٹھانے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکانٹس کمیٹی نے پاکستان سائنس فانڈیشن کی جانب سے پی ایس ڈی پی فنڈز کی 340ملین روپے سے زائد کی رقم استعمال نہ کئے جانے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وضاحت طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…