منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر کینوئوں کے کریٹوں میں افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) ڈالر کینوئوں کے کریٹس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے افغانستان اسمگل ہوتے رہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک اجلاس میں سامنے آیا، بتایا گیا کہ کینوئوں کے کریٹس کے ذریعے ڈالر افغانستان سمگل کئے جا رہے ہیں، اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ معذور افراد

اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی افغانستان کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہیں، دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر ،گندم اور یوریا کی سمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ افغانستان جانے والے غیر ملکی زرمبادلہ کے بدلے وہاں سے بھاری سبسڈی پر نہ صرف غیر ملکی کرنسی بلکہ گندم اور یوریا بھی درآمد کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ سول، مسلح افواج، کسٹمز اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہونے اور 50 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 2500 کلومیٹر سے زائد سرحد پر باڑ لگانے کے باوجود یوریا، گندم اور کرنسی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، اس دوران یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اتنی طویل سرحد کی نگرانی کرنا انسانی لحاظ سے مشکل ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔اسحٰق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مفاد میں سرحدوں پر موجود حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط انداز میں اقدامات کریں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، کوئی ایک ادارہ دوسروں کے تعاون کے بغیر صورتحال پر قابو نہیں پا سکتا، اجلاس میں اس بات کر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ افغانستان سے مقامی کرنسی میں کوئلے کی درآمد کے نام پر ڈالر کی بڑی تعداد مبینہ طور پر بیرون ملک جا رہی ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ و داخلہ، ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، کسٹمز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ معاشی اور مالی ملک میں استحکام کے لیے مختلف اشیا کی سرحد پار اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اور فعال روڈ میپ وضع کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…