منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سال میں ایک بار کِھلنے والا عجیب و غریب پھول

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل(این این آئی) فطرت کے حسین نظام میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو بظاہر کانٹیدار کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اپنے دیدہ زیب حسن کی بنا پر پسند کیا جاتا ہے۔ یہ پھول سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو ہی کِھلتا ہے اور خوشبو بکھیرتا ہے۔

اسی بنا پر اسے ملکہ شب (کوئن آف دی نائٹ) کہا جاتا ہے۔کوئن آف دی نائٹ کا حیاتیاتی نام ایپی فائلم آکسی پیٹالم ہے جس سیبڑے سفید پھول برآمد ہوتے ہیں۔ پھول کی پنکھڑیاں اسی لگتی ہیں کہ گویا اس پر کسی نے موم پھیردیا ہے لیکن یہ پھول رات کو صرف چند گھنٹوں کیلئے ہی اپنی بہار دکھاتا ہے۔ سورج طلوع ہونے پر یہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے اس طرح دنیا بھر کے لوگ اس نایاب منظر کے منتظر رہتے ہیں۔ملکہ شب نامی پھول میکسکو کے جنگلات اور وسطی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ پھول کھلنے کے عمل کو دیکھنے والے خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ موسمِ بہار یا گرما میں کسی بھی رات کو یہ اپنا نظارہ کرواتا ہے اور لوگ اس کے منتظر رہتے ہیں۔جن افراد نیپھول کِھلنے کے بعد اس کی خوشبو سونگھی ہے انہوں نے اسے دنیا کا سب سے مہکتا پھول قرار دیا ہے۔ پھول کِھلتے وقت قدرے سفید ہوجاتا ہے اور اس کی خوشبو مدتوں یاد رہتی ہے۔اسی پھول کی ایک اور قسم آرکڈ کیکٹس بھی ہے جو روزانہ رات کے وقت ہی کھلتا ہے کیونکہ چمکادڑیں اس سے زردانے لے کر دوسرے پودے تک پولی نیشن کا عمل انجام دیتی ہیں. تاہم ملکہ شب سال میں ایک وقت ہی کھلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…