اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو ایک روپے17 پیسے سستی کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈرکی قیمت2527 روپے47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔