اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر کی سیلابی پانی میں چھلانگ لگانے اور تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریسکیو اہلکاروں اور موجود افراد کی روکنے کی کوشش کے باوجود پانی میں اتر گئے۔ اردگرد موجود افراد نے انہیں متنبہ کیا کہ پانی گہرا ہے مگر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہیں خود حالات کا جائزہ لینا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی رائے ثاقب کھرل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وائرل ہونے کی خواہش صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ افسران بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس افسر نے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچایا، اسی کو اس ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیج دینا چاہیے۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس میں وہ سیلابی پانی پیتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ صحافی احمد وڑائچ نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی فراہم کرنے کے انتظامات کریں، نہ کہ سیلابی پانی پی کر غلط مثال قائم کریں۔
وہ ایس ایچ او جو سیلاب زدگان کو نکال رہا تھا وہی اس ڈی سی کے پاس بھی بھیجنا چاہیے۔ ٹک ٹاک اور وائرل ہونے کا شوق صرف سیاستدانوں کو نہیں افسران کو بھی حد سے زیادہ ہے!! pic.twitter.com/XbbY7iv8Jr
— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) August 31, 2025