ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موسلادھار بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے لیے موسم کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔14 سے 16 مارچ کے دوران ان علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری کا قوی امکان ہے، جس سے انسانی زندگی اور سفری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔گلگت بلتستان: گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ قراقرم ہائی وے سمیت دیامر، داریل، تانگیر، استور اور ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند اور سفری سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور پھسلن کے باعث برفانی تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کے باعث چترال، سوات، کوہستان اور اسکردو میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔حکام نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سیاحوں اور مقامی آبادی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی راستوں پر احتیاط برتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…