اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے پی ای سی ایچ ایس میں ہونے والی 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس میں بعض ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ دیگر کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شہروز اور نمرا نامی ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔تاہم عدالت نے شہریار اور یسرا کی درخواست ضمانت رد کر دی۔
استغاثہ کے مطابق یسرا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سرگرم انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔ڈکیتی کا واقعہ 26 جون کی رات پیش آیا تھا، جب ملزمان نے ایک شوروم کے مالک کے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی تھیں۔ واقعے کے بعد تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔