منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات اور یکم ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، ناروال، پشاور ، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے، موسلادھار بارش / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے،مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ، بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخو،بالائی /جنو بی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی/جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،اسلام آباد،کشمیر ، مالم جبہ اور برکھان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان (ایئرپورٹ 42، سٹی 09)، اوکاڑہ 38، لاہور (ایئرپورٹ 25، سٹی 22)، بہاولپور (ایئرپورٹ 25، سٹی 03) گوجرانوالہ اور قصور 19، شیخوپورہ 14، خانیوال 12، مری 11، بہاولنگر 10، گجرات اور نارووال 05، اسلام آباد (سید پور 04، گولڑہ 01)، سیالکوٹ (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، فیصل آباد 02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 08، کشمیر: کوٹلی 08، مظفرآباد سٹی 06، بلوچستان: بار کھان 02میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 43 اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…