پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

2025 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان آخری 20 ممالک میں شامل

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)2025 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان آخری 20 ممالک میں شامل ہے۔انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان 4 درجے تنزلی سے 163 ممالک میں سے 144 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 115، سری لنکا 97، سعودی عرب 90، چین 98، متحدہ عرب امارات 52، امریکا 128 جبکہ بنگلادیش 123 ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

آئس لینڈ 1.095 اسکور کے ساتھ مسلسل 17 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی۔آئس لینڈ کے بعد یورپی ملک آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیے گئے۔نیوزی لینڈ گزشتہ سال 5 ویں نمبر پر تھا جبکہ آئرلینڈ نے دوسری پوزیشن کو برقرار رکھا۔آسٹریا ایک درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر رہا جبکہ سوئٹزر لینڈ 5 ویں اور سنگاپور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا اور اس نے گزشتہ سال کے چھٹے نمبر کو برقرار رکھا۔پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں جبکہ فن لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔

اس سال روس اس فہرست میں آخری نمبر یعنی 163 ویں نمبر پر رہا جس سے اوپر یوکرین (162)، سوڈان (161)، جمہوریہ کانگو (160)، یمن (159) اور افغانستان (158) پر موجود ہیں۔غزہ پر حملہ کرکے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے والا ملک اسرائیل سے 155 ویں نمبر کے ساتھ دنیا کے 10 بدترین ممالک میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…